Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

پاریش راول نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی

شائع 23 جون 2019 02:36pm

pareshrawal

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے انتہائی اہم میچ میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو جیت کیلئے 309 رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے گئے اس ہدف کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کے معروف اداکار اور بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما پاریش راول نے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی۔

انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی، ذیل میں ٹویٹ ملاحظہ کریں۔