Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

نوجوان کی سرفراز سے بدتمیزی، رتیش دیشمکھ بھی بول پڑے

شائع 23 جون 2019 02:27pm

sarfaraz

گزشتہ دنوں بھارت سے میچ ہارنے کے بعد پاکستان ٹیم پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران ایک نوجوان نے پاکستانی کپتان سرفراز احمد کی ویڈیو بناتے ہوئے نازیبا جملوں کا استعمال کیا تھا، یہ ویڈیو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے نوجوان کو شدید تنقید کا نشانا بنایا تھا۔

نوجوان کی جانب سے قومی کپتان کیلئے استعمال کئے گئے نازیبا جملوں پر بھارتی اداکار رتیش دیشمکھ بھی بول پڑے۔

انہوں نے ویڈیو پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'تاریخ میں ہر کپتان نے اہم میچ میں شکست کھائی ہے، سرفراز احمد اس سلوک کے حقدار نہیں ہیں۔ یہ ہراسگی ہے، ان کا بچہ بھی ان کے ساتھ موجود تھا'۔