Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

ورلڈکپ: شاہینوں نے پروٹیز کو 49 رنز سے شکست دے دی

اپ ڈیٹ 23 جون 2019 05:35pm

fffff

لارڈز: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 30 ویں اور انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 49 رنز سے شکست دے دی

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلئے ہیں۔

پروٹیز کی جانب سے اب تک ہاشم آملہ 2، کوئنٹن ڈی کاک 47، کپتان ڈوپلیسی 63، ڈوسین 36، ڈیوڈ ملر 31، نگیڈی 1 اور ایڈین مارکرم 7 رنز بنا کر پویلین واپس جاچکے ہیں۔

شاداب خان اور وہاب ریاض نے تین تین, محمد عامر نے دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی ہیں۔

اس شکست کے ساتھ افغانستان کے بعد جنوبی افریقہ کا بھی ورلڈکپ کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز اسکور کئے تھے۔

حارث سہیل نے 89، بابر اعظم نے 69، اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 44، 44 رنز اسکور کئے تھے۔

اس کے علاوہ عماد وسیم نے 23 اور محمد حفیظ نے 20 رنز کی اننگز کھیلیں۔ جنوبی افریقا کی جانب سے نگیڈی نے 3، عمران طاہر نے 2 جبکہ فیہلوکوائیو اور مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھیں۔

حارث سہیل کو 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔


پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ میچز میں خراب پرفارمنس رہی، اس میچ میں اچھا پرفارم کریں گے جبکہ پریشر کے بارے میں نہیں سوچ رہے ابھی صرف کھیل پر توجہ ہے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسسز کا کہنا ہے کہ ٹاس جیت جاتا تو پہلے بالنگ ہی کرتا، اچھا ہوا جو ہم ٹاس ہار گئے۔

قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور فاسٹ بولر حسن علی کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میگا ایونٹ میں 6 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے، 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کے باعث نہ ہوسکا، پروٹیز پوائنٹس ٹیبل پر 3 پوائنٹس کے ساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کو سیمی فائنل کی ڈور میں شامل ہونے کیلئے ایونٹ کے باقی تمام میچز جیتنے ضروری ہیں، ایک بھی میچ ہارنے کی صورت میں قومی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل نہیں کر پائی گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے 10 ٹیمیں ایونٹ میں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کرنے کے بجائے تمام ٹیمیں ایک دوسرے کیخلاف میچ کھیلیں گی۔

ایونٹ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے ایونٹ میں 48 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں 9،9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی، 14 جولائی کو فائنل کھیلا جائے گا۔