Aaj News

جمعرات, اپريل 17, 2025  
19 Shawwal 1446  

ایتھوپیا کے آرمی چیف باغیوں کی فائرنگ سے ہلاک

شائع 23 جون 2019 11:19am
-فائل فوٹو- -فائل فوٹو-

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا میں بغاوت کی کوشش کی گئی اور آرمی چیف کی جانب سے حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش روکنے پر انہیں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔

فوجی سربراہ پر ان کے آفس میں حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کے مشیر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

حکومتی حکام  کے مطابق کہ ایتھوپیا کی 9 ریاستوں میں بغاوت کی ناکام بنانے پر باغیوں نے جوابی حملہ کیا اورریاست امہارا کے سربراہ اور مشیر کو بھی قتل کردیا گیا

 وزیراعظم نے فوجی سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔