Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
06 Rajab 1446  

صدر مملکت نے امیر قطر کو اعلیٰ سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ سے نواز دیا

اپ ڈیٹ 23 جون 2019 09:51am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اعلیٰ سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں امیر قطر کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلیٰ سویلین ،عسکری حکام ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔

ایوان صدر میں معزز مہمان کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں پاکستان اور قطر کے ترانے بجائے گئے۔

صدر عارف علوی نے امیر قطر کو نشان پاکستان کا اعزازدےدیا،امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

قبل ازیں امیر قطر ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور ایوان صدر آمد پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔

اس موقع پرگورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین بھی موجود تھے۔