صدر مملکت نے امیر قطر کو اعلیٰ سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ سے نواز دیا
اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو اعلیٰ سول ایوارڈ ”نشان پاکستان“ سے نواز دیا۔
ایوان صدر میں امیر قطر کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں اعلیٰ سویلین ،عسکری حکام ودیگر شخصیات نے شرکت کی۔
ایوان صدر میں معزز مہمان کو ایوارڈ دینے کی تقریب میں پاکستان اور قطر کے ترانے بجائے گئے۔
صدر عارف علوی نے امیر قطر کو نشان پاکستان کا اعزازدےدیا،امیر قطر ایوان صدر میں سرمایہ کاری کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔
قبل ازیں امیر قطر ایوان صدر پہنچے تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اور ایوان صدر آمد پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے امیر قطر کو پھول پیش کئے۔
اس موقع پرگورنر پنجاب چودھری سرور، وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے معاونین بھی موجود تھے۔
Comments are closed on this story.