Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ سیریز 'آگاہی' کانز لوائنز ایوارڈ کیلئے نامزد

شائع 21 جون 2019 04:53pm

AGAHI

پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ اور دستاویزی فلم ساز اور شرمین عبید چنائے کی مختصر اینیمیٹڈ سیریز 'آگاہی' کانز لوائنز ایوارڈ کیلئے نامزد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دستاویزی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلمیں خواتین اور بچوں میں شعور اجاگر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

ان کی حالیہ مختصر اینیمیٹڈ سیریز کو 66 ویں عالمی کانز لوائنز ایوارڈ کی تقریب میں 'صنفی مساوات میں قابل تائید ترقی' کی کیٹیگری میں نامزد کیا گیا ہے، اس ایوارڈ شو میں 89 ممالک کے فلم سازوں نے حصہ لیا ہے۔