Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

مداح کی سرفراز احمد سے بدتمیزی، تمام حدیں پار کردیں

شائع 21 جون 2019 03:46pm

sarfaraz

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں کرکٹ کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2019 کے مقابلے جاری ہیں، اس ٹورنامنٹ میں اب تک پاکستان کی کارکردگی اتنی اچھی نہیں رہی ہے جس کی وجہ سے کھلاڑیوں کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔

ٹیم کی کارکردگی پر تنقید اپنی جگہ مگر آج سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک نوجوان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی ویڈیو بناتے ہوئے انتہائی نازیبا لفظوں کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان سرفراز احمد کی گود میں ان کا بیٹا عبداللہ بھی موجود ہے۔

ویڈیو بناتے ہوئے اس لڑکے نے کپتان سے سوال کیا کہ 'بھائی! آپ سوہر کے جیسے اتنے موٹے کیوں ہورہے ہیں؟ بڑا نام روشن کیا ہے آپ نے پاکستان کا'۔

کپتان سرفراز احمد نے اس لڑکے کی بات کا جواب تو نہ دیا مگر جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس کم ظرف لڑکے کو شدید تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس لڑکے شرمناک عمل پر شدید غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سرفراز احمد کے ساتھ ہیں، انہوں نے ہی چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی اور ورلڈکپ میں بھی ہم انہی کے ساتھ ہیں۔

معاذ الحق نامی صارف نے لکھا کہ 'یہ لڑکا ایک روردار طمانچے کا حقدار ہے'۔

 

 

قصیب فیض خان نامی صارف نے لکھا کہ 'کپتان برے دور سے گزر رہے ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی ذاتی زندگی پر حملے کرنا شروع کردیں'۔

شمائلہ نامی صارف نے لکھا کہ 'سرفراز کو چاہیئے تھا کہ جوتا اٹھا کر مارتا منہ پر، بدتمیزی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے'۔

 

 

ایک صارف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ 'شعیب اختر جیسے لوگ اس طرح کے عمل کے ذمہ دار ہیں'۔

اس کے علاوہ بھی لاتعداد صارفین قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے حق میں نظر آئے جبکہ اس نوجوان لڑکے کے شرمناک عمل پر شدید غصے کا اظہار بھی کیا۔