Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
10 Rajab 1446  

بھارت کی پاکستانی ایتھلیٹس کو ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی

اپ ڈیٹ 21 جون 2019 03:56pm

oic

بھارت نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو غیرملکی اور خصوصاً پاکستانی ایتھلیٹس کو مستقبل میں ویزے جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت پر عائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کرنے کی پابندی اٹھالی۔

2

رواں برس فروری میں بھارت نے پاکستانی شوٹرز کو ویزے جاری نہ کئے تھے جس پر پاکستان کی جانب سے شکایت دائر کی گئی تھی، پاکستان کی شکایت پر آئی او سی نے بھارت پر عالمی ایونٹس کی میزبانی پر پابندی عائد کردی تھی۔