Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

آئی لینڈرز کا انگلش ٹیم کو جیت کیلئے 233 رنز کا ہدف

شائع 21 جون 2019 01:10pm

eng

لیڈز: میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 27 ویں میچ میں آئی لینڈرز نے انگلینڈ کو 233 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز اسکور کرسکی۔ میتھیوز نے 85 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سری لنکا کی ٹیم آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی تھی، محض 3 رنز پر دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گئے تھے۔ جس کے بعد فرنینڈو اور مینڈس نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں نے بالترتیب 49 اور 46 رنز اسکور کئے۔ سلوا بھی 29 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

انگلش ٹیم کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین، عادل راشد نے دو جبکہ کرس ووکس نے ایک کھلاڑی کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔