Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

"زرداری 20 ارب ڈالر واپس کرنے کے لیے تیار"

اپ ڈیٹ 21 جون 2019 02:28pm

main

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری 18 سے 20 ارب ڈالر حکومت کو واپس کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یہ دعویٰ جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ پر کیا ہے۔

جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ آصف زرداری 18 سے 20 ارب ڈالر واپس کرنے کے لیے تیار ہیں اگر ان پر دائر تمام کیسز واپس لے لیے جائیں۔ لیکن وزیر اعظم عمران خان اس ڈیل کے لیے اب تک تیار نہیں ہیں۔ اور عمران خان چاہتے ہیں کہ آصف زرداری کو سزا ملے۔

جان اچکزئی نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا ہے کہ معافی سزا ہونے کے بعد ممکن ہے لیکن پہلے ماننا ہوگا کہ ہاں ہم نے جرم کیا۔ اور پھر آصف زرداری اور فریال تالپور کو 30 ارب ڈالر ادا کرنے ہونگے۔

پھر جان اچکزئی نے لکھا دلچسپ وقت شروع ہوچکا ہے۔

جان اچکزئی بار بار پارٹی بدلنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ جان اچکزئی پہلے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ترجمان ہوا کرتے تھے۔ جس کے بعد وہ مسلم لیگ ن کا دفاع کرتے دکھائی دیتے تھے اور اب آج کل وہ تحریک انصاف کا بھر دفاع کررہے ہیں۔

اسی لیے جان اچکزئی کی ٹویٹ پر فوری ردعمل شروع ہوگئے۔

ایک صارف علی جے ایرانی نے لکھا کہ 'میں جیالا نہیں ہوں لیکن یہ صدی کا سب سے بڑا مذاق ہے۔ ایسا ٹویٹ کرنے سے آپ کو تحریک انصاف میں جگہ نہیں ملے گی'۔  

انجینئر شاہد اشرف نے لکھا کہ 'ایسی افواہ پھیلانے سے گریز کیا کریں۔ نہیں معلوم ایسی خبریں اپ کو کون دیتا ہے۔ آپ کی بات سے اتفاق نہیں'۔

ایک اور صارف خضر خٹک نے لکھا کہ 'ایسا ہرگز نہیں۔ یہ فیک نیوز ہے'۔  

شاہ علی نے لکھا کہ 'جھوٹے پر اللہ کی لعنت'۔

یاد رہے آصف زرداری اور اُن کی بہن فریال تالپور جعلی بینک اکاؤنٹ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں۔ اور ان پر الزام ہے انہوں نے مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کی اور جعلی بینک اکاؤنٹ کھولے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا۔