Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

میں نہیں سمجھتا ٹیم میں کوئی گروپ بندی ہے، نجم سیٹھی

شائع 21 جون 2019 11:40am

sethiimage

لندن: پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم اس لئے ناقص کارکردگی دکھا رہی ہے کیونکہ کپتان، ہیڈ کوچ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ عدم تحفظ کا شکارہیں۔

لندن میں آج نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا ٹیم میں کوئی گروپ بندی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معین خان کی جانب سے انہیں ناکامیوں کا ذمہ دار ٹھہرانا درست نہیں ہے۔

واضح رہے سابق کپتان معین خان نے عماد وسیم کو کپتان بنانے کے بیان پر نجم سیٹھی کو ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔