Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

'دل چھوٹا نہ کریں، انگلینڈ کپ جیت سکتا ہے'

شائع 20 جون 2019 06:46pm

fm

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہم منصب جیریمی ہنٹ کے درمیان ٹوئیٹس کا تبادلہ ہوا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'پاکستان نے ہمیں کرکٹ کے میدان میں شکست دی ہے لیکن برطانیہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس دو طرفہ شراکت داری کو برٹش ایئرویز کی بحالی سے مزید تقویت ملے گی اور یہ کاروباری صورتحال کی بہتری کا باعث بھی بنے گی'۔

اس ٹویٹ کے جواب میں پاکستانی وزیر خارجہ نے لکھا کہ 'دل چھوٹا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، انگلش ٹیم ورلڈکپ جیت سکتی ہے۔ پاکستان اور برطانیہ کے  درمیان ہمیشہ سے اسٹریٹجک شراکت داری موجود رہی ہے اور یہ مزید سرمایہ کاری کے مواقع اور تجارت کے ذریعے مزید مضبوط ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے ایک ارب پونڈ کی ایکسپورٹ کریڈٹ لائن کا تذکرہ بھی کیا۔