حیدرآباد: مسافر ٹرین اور مال گاڑی کےدرمیان تصادم،3افراد جاں بحق
حیدرآباد کے قریب ٹرین اور مال گاڑی کے درمیان ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کراچی سے روانہ ہوئی تھی۔
ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ریلوے حکام رابطے میں ہیں۔
کمشنر کراچی عباس بلوچ کا کہنا تھا کہ حادثےمیں 3افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ٹریک کوکلیئر کررہےہیں۔کوٹری ریلوےاسٹیشن سےکرین روانہ ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے جانے والی جناح ایکسپریس مکی شاہ پر مال گاڑی سے ٹکراگئی، عینی شاہدین کے مطابق ٹکر کے بعد انجن میں آگ لگ گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حیدرآباد ٹرین حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنرحیدرآباد کو مسافروں کی مدد کرنےکی ہدایت کردی۔
انہوں نے اسپتال میں زخمیوں کیلئے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔
حادثے کے سبب کراچی سے دیگر شہروں کو روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔
حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ نےناقص حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے۔معلومات فراہم کرنے والاکاؤنٹر خالی پڑا ہے۔پریشان حال مسافروں کو کینٹ اسٹیشن پر آگاہی فراہم کرنے کے لئے کوئی موجود نہیں۔
شام پانچ بجکر تیس منٹ پر روانہ ہونے والی تیز گام اب تک کینٹ اسٹیشن پلیٹ فارم پر موجودہے۔
شاہ حسین ایکسپریس نے شام سات بجکر تیس منٹ پر روانہ ہونا ہوتا ہے۔
خیبر میل نے رات سوا نو بجے روانہ ہونا ہوتا ہے۔
گرین لائن ایکسپریس شب دس بجےکراچی سے روانہ ہوتی ہے۔
Comments are closed on this story.