Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہبازشریف کی تقریرنے عمران کی چیخیں نکال دی ہیں،رانا ثناء اللہ

اپ ڈیٹ 20 جون 2019 10:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن)کے رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی تقریرنے عمران نیازی اورکرائے کے ترجمانوں کی چیخیں نکال دی ہیں ۔

سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے فردوس عاشق اعوان کی گزشتہ روزکی گئی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف، شہبازشریف اورمریم نوازکا خوف فردوس امجد اعوان کے چہرے سے عیاں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ فردوس امجد اپنے نئے باس کی نالائقی سے کنفیوژہوچکی ہیں، جس سے نکلنے کیلئے لیڈر، پارٹی اورنظریہ تبدیل کرنا پڑے گا ۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی بجٹ تقریرکے بعد فردوس امجد اعوان کے گھبرانے کا وقت آچکا ہے ،عوام کی چیخیں نکالنے کی خواہشمند ووٹ چورحکومت کی چیخیں نکل رہی ہیں،جھوٹی پریس کانفرنس کرلیں،عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہوگا ۔