Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

انڈونیشیا :معروف گیم پبجی کیخلاف فتوی

شائع 19 جون 2019 02:09pm

pubgimagee

انڈونیشیا میں معروف کامبیٹ گیم پبجی کیخلاف فتوی جاری کردیا گیا۔ پبجی کا شمار معروف کامبیٹ گیموں میں ہوتا ہے تاہم انڈونیشیا میں اس پر اب فتوی جاری کردیا گیا ہے، علماء کا موقف ہے کہ اس سے نہ صرف اسلام کی تذلیل ہوتی ہے بلکہ اسکا کھیلنے والا بھی پر تشدد رویئے کا عادی بن سکتا ہے۔

        صوبہ آسے میں  پبجی گیم کیخلاف یہ اقدام نیپال، عراق اور بھارتی ریاست گجرات کے بعد اٹھایا گیا ، پابندی سے متعلق ان کا موقف بھی تھا کہ پبجی گیم سے حقیقی دنیا میں تشدد کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

پبجی گیم میں مختلف کردار ورچوئل ریئلٹی میں ایک دوسرے کیخلاف لڑائی اس وقت تک کرتے ہیں جب تک ان کی موت واقع نہ ہوجائے۔ اور اب تک پبجی گیم کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ مقبول موبائل گیموں میں ہونے لگا ہے۔

تاہم انڈونیشیا کے علماء کی جانب سے مقامی افراد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس گیم کو ترک کریں۔ فتوے میں مقامی انتظامیہ پر بھی زور دیا گیا ہے کہ وہ مقامی حکومت کو اس پر مکمل طور پر پابندی لگانے پر غور کرنا چاہیئے۔

فتوے کا دیگر تشدد سے بھرپور گیموں پر بھی اطلاق ہوتا ہے۔تاہم اس میں اس حوالے سے تخصیص نہیں کی گئی ہے۔

مذہبی علماء میں پبجی گیم کی مقامی نوجوانوں اور بچوں میں بڑھتی مقبولیت کے بعد تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی، جس کےبعد اب علماء کی جانب سے یہ فتوی جاری کیا گیا ہے۔

Source: AFP