Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈکپ: ویسٹ انڈین ٹیم انگلینڈ کیخلاف 212 رنز پر ڈھیر

اپ ڈیٹ 14 جون 2019 01:25pm

wivseng

ساؤتھیمپٹن: میزبان انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے عالمی کپ 2019 کے 19 ویں میچ میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے والی انگلش ٹیم نے پوری ویسٹ انڈین ٹیم کو 45 ویں اوور میں محض 212 رنز پر ڈھیر کردیا۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے 63، ہیٹمائر نے 39، کرس گیل نے 36 اور آندرے رسل نے 21 رنز اسکور کئے، اس کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے تین تین، جوئے روٹ نے دو جبکہ کرس ووکس اور لیام پلنکت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔