سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا تاریخی اضافہ
سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے ہیں، پاکستان میں دس گرام اور فی تولہ سونے کا بھاؤ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دس گرام قیمت پینسٹھ ہزار اور فی تولہ دام پچہتر ہزار نو سو روپے پر پہنچ گیا۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کا تاریخی اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 75 ہزار 900 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 2315 روپے مہنگا ہوکر 65 ہزار 72 روپے پر پہنچ گیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.