Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خبردار!۔۔ان چیزوں کو فریج سے دور رکھیں۔۔

شائع 29 فروری 2016 03:34pm

mix-plate

عام طور پر زیادہ تر خواتین کا یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر کسی چیز کو محفوظ رکھنا ہو اور اس کی لائف بڑھانی ہوتو اس کو فریج میں رکھ دیا جائے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ہر چیز ایسی نہیں ہوتی کہ اس کو فریج میں رکھ کر اس کی تازگی اور اس کی لائف کو بڑھایا جا سکے۔ تو آج ہم آپ کو ان چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جن کو فریج سے دور رکھنے میں ہی بھلائی ہے۔یہ چیزیں فریج میں رکھنے سے نہ صرف اپنا ذائقہ کھو دیتی ہیں بلکہ ان کی غذائی افادیت اور کوالٹی بھی کافی حد تک متاثر ہوجاتی ہے۔ہمیں یقین ہے کہ آپ ابھی بھی ان میں سے کچھ چیزوں کو فریج میں اسٹور کرتے ہونگے،تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سی چیزیں ہیں۔۔

ٹماٹر

tomatoes

ٹماٹر کو اگر فریج کے بجائے روم ٹمپریچر پر رکھا جائے تو ان کو زیادہ دیر تک تازہ رکھا جا سکتا ہے لیکن زیادہ تر خواتین کا یہی خیال ہوتا ہے کہ ٹماٹر فریج میں رکھنے سے تازے رہتے ہیں جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے ٹماٹر فریج میں رکھنے سے نرم پڑ جاتے ہیں اور باہر نکالتے ہی خراب ہونے لگتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔تو اسی لئے ٹماٹروں کو ہمیشہ جالی کی باسکٹ میں رکھ کر کسی ہوا دار جگہ پر رکھیں۔

آلو

potatoas

آلوؤں کو بھی فریج میں رکھنا بالکل مناسب نہیں کیونکہ اس سے یہ اندر سے پلپلے ہوجاتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی خراب ہوجاتا ہے۔لہذا آلوؤں کو زیادہ دیر تک تازہ اور محفوظ رکھنے کے لئے ہمیشہ خشک رکھیں اور ہوا دار جگہ پر اسٹور کریں۔

شہد

honey

عام طور پر لوگ شہد کو بھی فریج میں رکھ دیتے ہیں اس سے شہد گاڑھا ہونے لگتا ہے اور اس میں مٹھاس کی قلمیں بننے لگتی ہیں جس کے بعد یہ استعمال کے قابل نہیں رہتا۔تو اسی لئے ہمیشہ شہد کو بوتل میں روم ٹمپریچر پر رکھیں۔

تربوز

watermelon

ویسے تو آج کل تربوز کا موسم نہیں ہے لیکن آپ کو ہم اس بات سے آگاہ کردیں کہ تربوز بھی فریج میں رکھنے سے خراب ہوجاتا اور اپنے اندر موجود اینٹی آکسیڈنٹ اور تاثیر کو کھو بیٹھتا ہے تو لہذا تربوز کو بھی فریج میں رکھنے سے گریز کریں۔

پیاز

onion

پیاز کو ویسے تو لوگ خشک جگہ پر ہی رکھتے ہیں لیکن ہم آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ اس کو فریج میں رکھنا بالکل بھی مناسب نہیں کیونکہ اگر پیاز کو غلطی سے بھی فریج میں رکھ دیا جائے تو وہ نرم پڑنے لگتی ہے اور کبھی کبھی تو اس میں پھپھوندی بھی پڑ جاتی ہے۔

لہسن

Garlic-Benefits-In-Hindi

لہسن بھی پیاز ہی کی طرح فریج میں رکھنا بالکل بھی مناسب نہیں ہے کیونکہ لہسن بھی فریج میں رکھنے سے نرم پڑنے لگتا ہے اور اس کے ڈنٹھل بھی پھوٹنے لگتے ہیں۔تو ہمیں لہسن کو بھی ہمیشہ فریج سے دور ہی رکھنا چاہئے۔

ڈبل روٹی

bread

ڈبل روٹی بھی فریج میں رکھنے کے بجائے باہر ہی رکھنا زیادہ بہتر ہے کیونکہ یہ فریج میں رکھنے سے بہت جلد خشک اور سخت ہونے لگتی ہے۔