Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

لاپتا طیارہ شاید خلائی مخلوق نے اغوا کیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

شائع 09 جون 2019 05:37am

Untitled-1

ممبئی: ویسے تو بھارتی میڈیا صحافت کے نام پر کلنک ہے ہی، لیکن کبھی کبھار ایسی بیوقوفانہ بات کرجاتا ہے جو پوری دنیا میں بھارت کیلئے جگ ہنسائی کا باعث بن جاتی ہے۔

ایک ہفتہ پہلے آسام کے جورہاٹ ائیر بیس سے اروناچل پردیش کے مینچکا کیلئے اڑان بھرنے والے ہندوستانی فضائیہ کے طیارہ آئی اے ایف اے این 32 کے لاپتہ ہونے کی خبر آئی۔ اس طیارے میں تقریبا 13 افراد سوار تھے۔ طیارے کا گراؤنڈ اسٹاف سے آخری مرتبہ تقریبا ایک بجے رابطہ ہوا۔ اس کے بعد آج تک اس کا پتا نہ چل سکا۔

ہندوستانی فضائیہ نے اے این 32 طیارے کا پتہ لگانے کیلئے ایک سکھوئی 30 جنگی طیارہ اور سی 130 اسپیشل آپس طیاروں کو بھیجا۔ لیکن کچھ بھی سود مند ثابت نہ ہوسکا اور طیارہ تاحال لاپتا ہے۔

طیارے کی گمشدگی پر مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں، تاہم بھارتی میڈیا کے ایک چینل نے غیرذمہ داری کی انتہا کرتے ہوئے اسے خلائی مخلوق کا کارنامہ قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاید یہ گمشدہ طیارہ ایلینز نے اغوا کرلیا ہے۔