Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کی پرواز مسافروں کا سامان مدینہ منورہ میں چھوڑ آئی

اسلام آباد: پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز 50 سے زائد مسافروں کا سامان سعودی عرب میں ہی چھوڑ آئی۔ اسلام...
شائع 06 جون 2019 08:09am

pia_image

اسلام آباد: پی آئی اے کی مدینہ سے اسلام آباد کی پرواز 50 سے زائد مسافروں کا سامان سعودی عرب میں ہی چھوڑ آئی۔

اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافر کئی گھنٹے سامان کا انتظار کرتے رہے اور پی آئی اے کا عملہ ائیر پورٹ سے غائب رہا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سامان سعودی عرب میں ہی چھوڑ جانے پر پرواز نمبر PK-714 کے مسافروں نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر شدید احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ قومی ائیرلائن کی چار دن قبل 2 جون کو بھی پی آئی اے کی پشاور کے لیے پرواز پی کے 728 کے 40 مسافروں کا سامان سعودی عرب کے ریاض ایئر پورٹ پرچھوڑ آئی تھی۔