Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کچن کی دشواریاں ،اب ہوگئی آساں

شائع 29 فروری 2016 08:13am

feature

اکثر اوقات کھانا بنانے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کبھی پیاز آپ کو رُلا دیتی ہے، کبھی خراب فرائنگ پین آپ کو کھانے بنانے سے روک دیتا ہے۔ایسی کئی دشواریاں کھانے بناتے ہوئے پیش آتی ہیں۔

لیکن اب یہ تمام پریشانیاں آپ کو مزید تنگ نہیں کریں گی،ان تمام چیزوں سے نجات کے لیے آج ہم آپ سے ایسی چیزیں شیئر کرنے جارہے ہیں جوکہ یقینا آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہونگی۔

٭ سبزیوں سے بیج نکالنا

cucumber

اگر آپ کو سبزیوں کے بیج نکالنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے تو آپ آئسکریم اسکوپ سے ذریعے با آسانی ان بیجوں کو نکالا جاسکتا ہے۔

٭ کینوں چھیلنے کا آسان طریقہ

oranges

اگر آپ کینوں کو بیس سیکنڈ کے لیے مائیکرویو میں رکھ دیںاور پھر اس کو چھیلیں تو کینوں باآسانی چھیل جائے گا اور آپ کے ہاتھ بھی خراب نہیں ہونگے

٭ انڈے چھیلنا

320955-R3L8T8D-650-5

جس پانی میں آپ نے انڈوں کو ابالا ہے اسی پانی میں تھوڑا سرکہ ڈال دیں تو انڈوں کے چھلکے با آسانی اتر جائیں گے اور انڈے ٹوٹے گے بھی نہیں۔

٭ پھل سے جوس نکالنا

321005-R3L8T8D-650-6

پھل میں سے سارا جوس نکال لینے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ پھل کو پہلے ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں پھر اس کے بعد پھل کو فریج سے نکال کے پندرہ سے بیس سکینڈ کے لیے مائیکرویو میں رکھ دیں ۔ اب پھل میںموجود جتنا جوس موجود ہوگا وہ با آسانی گلاس میں نکل آئے گا۔

٭ چیز کو بغیر گندگی کے کاٹیں 

321055-R3L8T8D-650-7

چیز کو کدوکش کرنے سے پہلے آدھے گھنٹے کے لیے چیز کو فریزر میں رکھ دیں۔ فریزر میں رکھ دینے سے چیز سخت ہوجائے گی ، جس کے باعث چیز کدوکش پر چیز چپکے گی اور با آسانی کدوکش ہو جائے گی۔

٭ آنسوﺅں کے بغیر پیاز کاٹیں 

321105-R3L8T8D-650-8

پیاز کو کاٹنے سے پہلے تیس منٹ کے لیے فریزر میں رکھ دیں۔تیس منٹ بعد پیاز کو فریزر سے نکال کے کاٹیں، اس عمل سے آپ کے آنکھوں میں ایک آنسو بھی نہیں آئے گا۔

٭ پاستا ابالنے کا آسان طریقہ 

321155-R3L8T8D-650-9

اگر آپ چاہتے ہیں کہ پاستا ابالتے ہوئے اس کا پانی پتیلے سے باہر نہیں آئے تو پتیلی کے اوپر ایک لکڑی کا چمچہ رکھ دیں ۔ اس عمل سے پانی پتیلی میں ہی موجود رہے گا اور باہر نہیں آئے اور نہ ہی آپ کا چولھے پر گندگی پھیلے گی۔

٭ باسی پیزا تازہ بنائیں 

320305-R3L8T8D-650-12

رات کا بچا ہوا پیزا دوبارہ سے تازہ کرنے کے لیے مائیکروویو میں پیزا کے ساتھ ایک گلاس پانی بھی رکھ دیں۔ اس سے آپ کے پیزا میں کرپس واپس آجائے گا اور آپ کا پیزا ایک دم تازہ ہوجائے گا۔