Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین بنانے کی تجویز

شائع 03 جون 2019 12:22pm

شہاب الدین پوپلزئی شہاب الدین پوپلزئی

خیبر پختونخوا حکومت نے مفتی منیب کوعہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین بنانے کی تجویزکردی۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے ایک ہی دن عید اور روزہ رکھنے کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے تجویز دی کہ ملک سے دو دو عیدوں کا مسئلہ ختم کرنے کے لئے مفتی منیب الرحمان کو عہدے سے ہٹا کر مرکزی روہت ہلال کمیٹی کا چیئرمین مفتی شہاب الدین  پوپلزئی کو بنانے کی تجویز دے دی۔

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ اگر مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی کمیٹی کا چیئرمین بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ نئے پاکستان میں قوم ایک ہی دن روزہ رکھے اور ایک ہی عید منائے۔