زرتاج گل کی بہن کی تعیناتی، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
وزیراعظم عمران خان نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر کو اپنی بہن کی تقرری کے لیے قومی ادارہ برائے انسداد دہشت گردی (نیکٹا) کو لکھا گیا خط واپس لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کو ہدایت کی ہے کہ نیکٹا کو لکھا گیا خط واپس لیں۔
The PM has directed that Zartaj Gul shud withdraw her letter written to NACTA regarding the appointment of her sister. This was against the ethics of PTI which has always opposed nepotism. No one in the PTI govt is can promote their relatives/friends by using their positions.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) June 2, 2019
نعیم الحق نے مزید لکھا کہ زرتاج گل وزیر نے اپنی بہن کی تقرری کے لیے نیکٹا کو خط لکھا تھا، اس طرح کا اقدام پی ٹی آئی کے اصولوں کے خلاف ہے۔
انہوں نے لکھا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ اقربا پروری کی مخالفت کی ہے، پی ٹی آئی حکومت میں کوئی بھی شخص اپنے عہدوں کا استعمال کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں، دوستوں کو نہیں نواز سکتا۔
Comments are closed on this story.