Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم مستعفی

شائع 29 مئ 2019 10:41am
-فائل فوٹو- -فائل فوٹو-

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب ججز کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں مبینہ ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد فخرالدین جی ابراہیم احتجاجاً مستعفی ہو گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ہائی کورٹس کے دو اور سپریم کورٹ کے ایک جج کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنسز دائر کرنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

حکومت کی جانب سے مبینہ ریفرنسز میں ججوں پر بیرون ملک جائیدادیں ظاہر نہ کرنے کے الزام لگایا گیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان زاہد فخر الدین جی ابراہیم نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کام کرنے سے معذرت کی ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم مستعفی ایڈیشنل اٹارنی جنرل زاہد ایف ابراہیم مستعفی

زاہد فخر الدین نے ججز کے خلاف ریفرنس کو حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو دباؤ میں لانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

انہوں نے اپنے استعفے میں مزید لکھا کہ سپریم کورٹ کے ججز کی ساکھ ناقابل مواخذہ ہے