Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں جیالوں کی گرفتاری پر مریم نواز کا ردعمل

اپ ڈیٹ 29 مئ 2019 10:40am
-فائل فوٹو- -فائل فوٹو-

 مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے کارکنان پر پولیس تشدد کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے بلاول بھٹو زرداری کی نیب میں پیشی کے موقع پر پی پی پی کارکنان پر پولیس تشدد اور کارکنان کے شہر میں داخلے پر پابندی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مریم نواز نے کہاکہ اسلام آباد کو 4 ماہ تک مفلوج رکھنے والا ایک دن کا چھوٹا احتجاج بھی برداشت نہیں کرسکا، دھرنے کے دوران پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس اور پی ٹی وی پر حملہ کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈرتا ہے کیوں کہ چوردروازے سے آیا ہے، 10 ماہ میں یہ حال ہوگیا ہے ووٹ چوروں کا۔