Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چپس کھانے والی حاملہ خواتین کیلئے وارننگ جاری

شائع 27 مئ 2019 05:28am

Untitled-1

کنبرا: بازار میں کئی طرح کے کرسپس (چپس) ملتے ہیں۔ سائنس دانوں نے حاملہ خواتین کیلئے ان کرسپس سے متعلق وارننگ جاری کر دی ہے۔

دی مرر کے مطابق سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کو بازار میں ملنے والے یہ کرسپس کبھی نہیں کھانے چاہئیں کیونکہ یہ ان کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان چپس میں اومیگا 6 نامی چکنائی پائی جاتی ہے، جو ماں کے پیٹ میں بچے کی پرورش میں رکاوٹ بنتی ہے اور اسقاط حمل ہونے یا بچے کے مختلف معذوریوں کے ساتھ پیدا ہونے کے امکانات زیادہ ہوجاتے ہیں۔

آسٹریلیا کی گریفتھ یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے اس تحقیق میں حاملہ مادہ چوہوں پر تجربات کئے۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر ڈینی سکیلے کا کہنا تھا کہ ان چپس میں پائی جانی والی اومیگا 6 چکنائی کو لینولیک ایسڈ (linoleic acid) کہا جاتا ہے، پہلے خیال کیا جاتا تھا کہ یہ بلڈ کولیسٹرول کو کم کرنے سمیت دیگر کئی فوائد کی حامل ہوتی ہے، تاہم اس تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ یہ چکنائی ماں کے پیٹ میں پرورش پاتے بچوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔ حاملہ خواتین کیلئے از حد ضروری ہوتا ہے کہ وہ اپنی خوراک پر غور کریں اور ایسی چیزوں سے اجتناب برتیں جو ان کے بچے کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہیں۔