پیوٹن کی گرل فرینڈ خفیہ طور پر جڑواں بچوں کی ماں بن گئیں
ماسکو: روسی اور برطانوی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں کے مطابق روس کے صدر ولادی میر پیوٹن باپ بن گئے ہیں۔
برطانوی جریدے گراف کی خبر کے مطابق 66 سالہ پیوٹن کی 36 سالہ گرل فرینڈ اور سابقہ ایتھلیٹ علینا کاباایوا نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
دعووں کے مطابق بچوں کی پیدائش دارالحکومت ماسکو کے ایک انتہائی درجے کے لگژری ہسپتال میں ہوئی ہے۔
اولمپک میڈل یافتہ علینا کاباایوا نے دعووں کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ ان کے قریبی حلقے اور ذرائع بھی ان افواہوں کے بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
روسی اخبار ماسکوسکی کومسومولیٹس نے اس دعوے کو اپنی انٹرنیٹ سائٹ پر جگہ دی لیکن مختصر مدت کے بعد خبر کو اشاعت سے ہٹا دیا۔
تاہم روس کی خفیہ خبر رساں ایجنسی سے قریبی رابطہ رکھنے والے محقق صحافی سرگے کانیف نے بھی دعوی کیا ہے کہ علینا کاباایوا نے آپریشن کے ساتھ جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔
Comments are closed on this story.