ورلڈ کپ میں سرفراز کے متبادل کا نام سامنے آگیا
کراچی: اوپنر عابد علی کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہونے کے بعد یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ انگلینڈ میں 30 مئی سے شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں قومی ٹیم کا متبادل وکٹ کیپر کون ہو گا۔
دائیں ہاتھ کے اوپنر عابد علی وکٹ کیپنگ کرنے کی بھی اہلیت رکھتے ہیں، تاہم اب ان کے ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر ہو جانے کے بعد اب یہ اضافی ذمہ داری بابر اعظم کے سر ہے، 24 سالہ بابر اعظم ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل، عدنان اکمل اور عمر اکمل کے رشتے دار بھی ہیں۔
قومی ٹیم کے موجودہ کپتان 31 سالہ وکٹ کیپر سرفراز احمد 2015 ورلڈ کپ میں بطور وکٹ کیپر منتخب ہوئے تھے، لیکن کوچ وقار یونس نے ورلڈ کپ کے چار گروپ میچوں میں عمر اکمل سے وکٹ کیپنگ کروائی تھی۔ 106 ون ڈے میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سرفراز احمد کا شمار اس وقت دنیا کے بہترین وکٹ کیپر ز میں ہوتا ہے۔
سرفراز نے ون ڈے میچوں میں 99 کیچ اور 23 اسٹمپ کر رکھے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کئے جانے والے عابد علی برمنگھم میں قیام کریں گے جب کہ 26سال کے ٹیسٹ وکٹ کیپر محمد رضوان کو بھی دوران ورلڈکپ انگلینڈ میں رہیں گے۔
Comments are closed on this story.