ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش بے نقاب

اپ ڈیٹ 20 مئ 2019 05:53pm

 

گلگت بلتستان  میں ملک دشمن گروہ بے نقاب ہوا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی معاونت سے چلنے والا بلاورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کا مقامی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

خفیہ ایجنسیوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے چودہ متحرک کارکنوں کو حراست میں لیکر اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق را نے اس گروپ کو یونیورسٹیوں کے طلبا اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر کے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینے اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کو بدنام کرنے کا مشن سونپا تھا۔