ملک کو غیر مستحکم کرنے کی سازش بے نقاب
گلگت بلتستان میں ملک دشمن گروہ بے نقاب ہوا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی معاونت سے چلنے والا بلاورستان نیشنل فرنٹ حمید گروپ کا مقامی نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔
خفیہ ایجنسیوں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے چودہ متحرک کارکنوں کو حراست میں لیکر اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق را نے اس گروپ کو یونیورسٹیوں کے طلبا اور گلگت بلتستان کی نوجوان نسل کو ٹارگٹ کر کے دہشت گردی اور علیحدگی کی تحریک کو ہوا دینے اور بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کو بدنام کرنے کا مشن سونپا تھا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.