Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

خادم حسین رضوی اورپیرافضل قادری کی درخواست ضمانت منظور

اپ ڈیٹ 14 مئ 2019 09:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہورہائیکورٹ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنماء پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ٹی ایل پی کے دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت 15 جولائی تک منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو 5،5 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائیکورٹ نے ملزمان اور استغاثہ کے دلائل مکمل ہونے پر 10 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف بغاوت اور دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں، گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے ججز اور فوج کیخلاف متنازع تقریر پر معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔