Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

منہ میں موجود اس نوکیلے دانت کی وجہ جانتے ہیں۔۔۔؟

شائع 14 مئ 2019 06:36am

Untitled-1

تصویر میں دکھائے گئے یہ لمبے اور نوکیلے دانت شیروں میں ہوتے ہیں، دریائی گھوڑے (ہپو) میں ہوتے ہیں اور ہم انسانوں میں بھی ہوتے ہیں۔

ہم سب کے منہ میں اوپر نیچے 4 لمبے اور نوکیلے دانت ہوتے ہیں اور انسانوں میں یہ گوشت پھاڑنے یا کاٹنے کیلئے نہیں ہوتے بلکہ ان کی موجودگی کی اصل وجہ کافی رومانوی ہے۔

کیا آپ کو معلوم ہے کہ مردوں میں یہ لمبے دانت خواتین کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ لمبے ہوتے ہیں اور انسانوں کے علاوہ صرف گوریلوں میں ہی ایسا دیکھنے میں آتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ نر گوریلوں کے درمیان مادہ گوریلوں کیلئے اکثر لڑائیاں ہوتی ہیں اور یہ دانت اس میں کافی کام آتے ہیں۔

مگر انسانوں میں ماضی میں شاید کبھی ایسا ہوتا ہو مگر اب ارتقائی مراحل سے گزار کر اب یہ دانت کافی مختلف مقصد کیلئے استعمال ہورہے ہیں۔

درحقیقت انسانوں میں یہ دانت وقت کے ساتھ چھوٹے ہوتے چلے گئے بلکہ موجودہ عہد میں یہ مختصر ترین ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ مردوں کو لڑائیوں کیلئے اب دانتوں کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں اور سائنسدان اس حوالے سے مکمل یقین سے تو کچھ کہہ نہیں سکتے مگر ان کے بقول ایک امکان یہ ہے کہ ہمارا جسم بہت زیادہ بے بس ہوتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ مردوں کو بچوں کی نگہداشت کیلئے زیادہ وقت درکار ہوتا ہے جبکہ شریک حیات کیلئے کم وقت بچتا ہے۔

اس کے نتیجے میں ہمارے منہ میں یہ دانت مختصر ہوگئے اور اب یہ ہتھیار کے طور پر کسی بھی طرح کارآمد نہیں رہے۔

یعنی شیروں کی طرح اب ان سے شکار کو پکڑنا ممکن نہیں اور نہ ہی دشمنوں کو ان سے ڈرایا جاسکتا ہے بلکہ اب یہ غذا کو چبانے میں مدد دیتے ہیں۔