Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 12, 2024  
08 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں

اپ ڈیٹ 09 مئ 2019 07:54am
فائل فوٹو فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکا نے ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں، لوہے،اسٹیل، المونیئم اور تانبے کی صنعت کو نشانہ بنایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق،ایران کی جوہری معاہدے سے جزوی دستبرداری کے بعد امریکا کاردعمل سامنے آگیا ۔

امریکا نے ایران پرمزید اقتصادی پابندیاں عائد کردیں،صدرڈونلڈ ٹرمپ پابندیوں کےحکم نامے پردستخط کردئیے ۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق  ایران کی لوہے،اسٹیل، المونیئم اور تانبےکی صنعت پرپابندیاں عائد کی گئی ہیں ،جس کا مقصد انڈسٹریل مقاصد کیلئے ایرانی زرمبادلہ کو نشانہ بنانا ہے۔

وائٹ ہاؤس نے خبردار کیا کہ ایران نے اگر اپنا رویہ درست نہیں کیاتواسے  مزید  سخت  اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔