Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

عراق میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ،3 افرادزخمی

اپ ڈیٹ 24 اپريل 2019 10:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بغداد:عراق میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ پیش آیا،جس کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ،زیارتوں کیلئے عراق گئے پاکستانی زائرین کی بس سمارہ کے قریب 21 اپریل کی رات سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی ، بس میں 51 پاکستانی زائرین سوار تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بس میں سوار 47زائرین محفوظ رہے، 3زائرین کو زخم آئے ہیں جن کا اسپتال میں علاج ہورہا ہے، ان میں سے ایک کی صورتحال نازک ہے۔

 ترجمان کے مطابق ،حادثے کے فوری بعد  زخمیوں کو میڈیکل سٹی اسپتال منتقل کیا گیا، بغداد میں پاکستانی سفارتخانہ عراقی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے،معمولی زخمی ہونے والے زائرین کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی زائرین کی عراق سے واپسی کیلئے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔