Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نظرثانی درخواست سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف الزامات حذف

اپ ڈیٹ 16 اپريل 2019 07:59pm

supremecourtimage

نظرثانی درخواست سے جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف مس کنڈیکٹ کے الزامات حذف کردیئے گئے۔

حکمران جماعت تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کردی۔

گزشتہ دنوں حکمران جماعت نے جسٹس قاضی فائز عیسی پر مس کنڈکٹ کے الزامات لگا کر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی جو رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کر کے واپس کردی تھی۔

 اب تحریک انصاف نے دوبارہ میں دائر کی جانے والی نظرثانی درخواست میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف مس کنڈیکٹ کے الزامات کو حذف کیا ہے۔

درخواست کے مطابق فیصلے میں تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف آبزرویشنز دی گئیں، تحریک انصاف کو مؤقف پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا لہٰذا اعلیٰ عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف آبزرویشنز کو حذف کیا جائے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا از خود نوٹس کیس میں مذہبی منافرت کا فتویٰ جاری کرنے پرانسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دیا تھا۔ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 43 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے بھی دھرنا فیصلہ کے خلاف نظر ثانی پر اعتراضات ختم کرکے دوبارہ درخواست  جمع کرا دی ہے۔