Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرکٹر ایلکس ہیپ برن پر ریپ کا الزام ثابت ہوگیا

شائع 13 اپريل 2019 03:22pm

hepburn

نوجوان آسٹریلوی کرکٹر الیکس ہیپ برن پر ساتھی کرکٹر کی محبوبہ کو سوتے ہوئے ذیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ثابت ہوگیا۔ وہ اور ان کے ساتھی کرکٹر کلارک ورسیسٹرشائر کاﺅنٹی کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکس ہیپ برن نے اپنے ساتھی کرکٹر جوئی کلارک کی محبوبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس رات یہ واقعہ رونما ہوا اسی رات ایک نائٹ کلب میں ان کی ملاقات ہوئی تھی، متاثرہ لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کے ہمراہ اس کے فلیٹ پر آگئی جہاں الیکس اور کلارک ساتھ رہتے تھے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کلارک اور ان کی گرل فرینڈ نے اس رات جنسی تعلق قائم کیا جس کے بعد وہ لڑکی وہیں سوگئی۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق جب وہ علی الصبح اٹھی تو اس کے ساتھ کوئی اور شخص بستر میں موجود تھا جو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنا رہا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس کے کمرے کی لائٹ بند تھی جس کی وجہ سے وہ اس شخص کو دیکھ نہ سکی اور اس نے خیال کیا کہ شاید وہ جوئی کلارک ہی ہے۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ 20 منٹ بعد جب اسے یہ احساس ہوا کہ یہ کلارک نہیں ہے تو اس نے اس شخص کو دھکیلتے ہوئے کمرے کی لائٹ جلائی۔

لائٹ جلانے پر لڑکی نے دیکھا کہ یہ شخص جوئی کلارک کا ساتھی کرکٹر الیکس ہے جو اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا۔

متاثرہ لڑکی نے مزید بتایا کہ وہ اس رات کو شراب پینے کی وجہ سے غنودگی میں تھی اور یہی وجہ ہے کہ وہ الیکس کو پہچاننے میں دیر کر بیٹھی۔

دوسری جانب الیکس نے عدالت میں متاثرہ لڑکی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے اس گناہ سے انکار کیا تھا تاہم تحقیقات کے بعد عدالت نے ایلکس کو مجرم قرار دیا اور 30 اپریل کو سزا سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔