Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فیض آباد دھرنا کیس: پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کے تحفظات، نظرثانی درخواستیں دائر

شائع 11 اپريل 2019 06:00pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے سپریم کورٹ کے فیض آباد دھرنا کیس کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کر دیں۔

ایم کیوایم کی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلہ آئین کی شقوں 10 اے۔ 4۔5۔25 کی خلاف ورزی ہے۔فیض آباد دھرنا کیس کا پیرا گراف 22 قانون کے خلاف ہے۔فیصلے کے پیراگراف 23 اور 24 مفروضوں کی بنیاد پر ہے۔ان پیراگرافس میں 12مئی 2007 اور فیض آباد دھرنے کا موازنہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کی درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں فیض آباد دھرنے کا موازنہ 2014 کے پی ٹی آئی کے دھرنے کے ساتھ کیا ہے۔سپریم کورٹ 6 فروری 2019 کے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

ایم کیو ایم نے ایڈو کیٹ عرفان قادر اور پی ٹی آئی نے علی ظفر ایڈوکیٹ کے توسط سے درخواستیں سپریم کورٹ میں دائر کی ہیں۔

WhatsApp Image 2019-04-11 at 9.34.20 PM WhatsApp Image 2019-04-11 at 9.34.21 PM(1) WhatsApp Image 2019-04-11 at 9.34.21 PM