Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

'علی رضا عابدی قتل کیس: 'قتل کی اجرت 8لاکھ روپے دی گئی

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماعلی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ مفرورملزمان...
اپ ڈیٹ 29 اپريل 2024 04:44pm

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماعلی رضا عابدی کے قتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

مفرورملزمان حسنین،بلال،غلام مصطفی اوربلال کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔مفرور ملزمان نوعمر اورکمسن دکھائی دیتے ہیں۔پولیس چالان کےمطابق قتل کیلئےملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئےگئے۔ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی ہے ۔

کراچی کی انسداددہشتگردی عدالت میں ایم کیو ایم رہنماء علی رضاعابدی کےقتل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ۔ عدالت نے مفرورملزمان حسنین،بلال،غلام مصطفی اوربلال کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں ۔آج نیوزنے مفرور ملزمان کی تصاویرحاصل کرلیں ہیں ۔

عدالت نے ملزمان کو آئندہ سماعت پرگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔

پولیس نے عدالت میں چالان جمع کرادیا ہے ۔ پولیس چالان کےمطابق گرفتارملزمان ميں محمد فاروق،محمد غزالی،ابوبکر اورعبدالحسيب شامل ہیں۔

چالان میں بتایا گیا قتل کیلئے حسينی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔

علی رضا عابدی کے قتل ميں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔

ایم کیوایم کے رہنما علی رضا عابدی کو 25 دسمبر پران کے گھرکے قريب قتل کر ديا گيا تھا۔