نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ:ایک اور اہم سنگِ میل عبور
چلاس:نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا،نیلم جہلم سے آج بجلی کی پیداوار ایک ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگئی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق ،آزاد کشمیر میں تعمیر کئے گئے انجینئرنگ کے شاہکار نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سے 1ہزار 40میگاواٹ تک بجلی پیدا ہوئی،نیلم جہلم پراجیکٹ کی پیداواری استعداد 969میگاواٹ ہے ۔
ترجمان کے مطابق استعداد سے زیادہ بجلی کی پیداوار پاور پلانٹ کے اعلیٰ معیار کی عکاس ہے۔
ترجمان نے واضح کیا ہے کہ نیلم جہلم پراجیکٹ نے اپنی پوری پیداواری استعداد 29مارچ کو حاصل کی تھی،منصوبے کے چاروں پیداواری یونٹس چلانے کیلئے 280مکعب میٹر فی سیکنڈ پانی کا بہاؤ درکار ہوتا ہے جو دریائے نیلم میں ہائی فلو سیزن کی وجہ سے اِن دِنوں دستیاب ہے۔
ترجمان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پراجیکٹ رواں سال میں 4ارب 60کروڑ یونٹ سالانہ بجلی کا پیداواری ہدف حاصل کر لے گا۔
Comments are closed on this story.