Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک  آصف ہاشمی کی ضمانت منظور

اپ ڈیٹ 09 اپريل 2019 10:32am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 فروری 2018 کوسپریم کورٹ کے حکم پر گرفتارسابق چیئرمین متروکہ وقف املاک  آصف ہاشمی کی ضمانت منظورکرلی  ۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے متروکہ وقف املاک کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کی ضمانت کی درخواست پرسماعت کی ۔

  ایف آئی اے نے مؤقف اختیارکیا کہ سابق چیئرمین آصف ہاشمی پربدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام ہے، آصف ہاشمی کو سپریم کورٹ کے حکم پر احاطہ عدالت سے 15 فروری 2018 کوگرفتارکیا گیا تھا۔

 ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک اراضی کی خریدو فروخت میں مبینہ بدعنوانی کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

 چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے 5لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض آصف ہاشمی کی ضمانت منطورکرلی ۔