بجلی کی رسد وطلب پر حکومتی مؤقف سامنے آگیا
وزیر توانائی عمر ایوب خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں سب اچھا کی نوید سنادی۔
ملک میں بجلی کی صورتحال بالکل نارمل ہے۔
اس وقت کوئی شارٹ فال نہیں ہے۔
کچھ ذرائع کے حوالے سے غلط خبریں پھیلائیں جا رہیں ہیں
کل بجلی کی پیداوار 17100 میگا واٹ جبکہ ڈیمانڈ 17000 سے کم ہے۔— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) April 7, 2019
عمر ایوب کا کہنا ہے آج صبح ڈیمانڈ سے زیادہ بجلی سسٹم میں موجود تھی جبکہ شارٹ فال بھی زیرو تھا۔ وزیر توانائی آج صبح ساڑھے آٹھ بجے ملک میں بجلی کی طلب و رسد کے اعدادوشمار سامنے لے آئے جس کے مطابق صبح سسٹم ڈیمانڈ 14840 میگاواٹ تھی۔
آج صبح 8:30 پر ملک میں بجلی کی طلب و رسد کے اعداد و شمار :۔۔ کل سسٹم ڈیمانڈ : 14840 میگاواٹ۔ سسٹم میں دستیاب بجلی کی پیداوار:- 17100 میگاواٹ ، شارٹ فال :زیرو، صرف جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات کی وجہ سے نقصانات ہیں ادھر تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے۔ — Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) April 7, 2019
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت سسٹم میں 17100 میگاواٹ موجود ہیں، صبح ساڑھے آٹھ بجے شارٹ فال زیرو تھا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا جن علاقوں میں چوری اور دیگر وجوہات ہیں ادھر تناسب سے اعلانیہ لوڈ مینجمنٹ ہے
Comments are closed on this story.