Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نیب کا چھاپہ: حمزہ شہباز کی وائرل تصویر کی حقیقت

شائع 07 اپريل 2019 04:46am

Untitled-1

لاہور: گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف لکڑی کی سیڑھیوں کے ذریعے چھت پر جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ یہ تصویر اس وقت بنائی گئی جب حمزہ شہباز نیب ٹیم کی جانب سے گرفتار کیے جانے سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔

تاہم اب ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ تصویر اس وقت بنائی گئی ہے جب لاہور ہائی کورٹ کے حکم نامے کے بعد نیب ٹیم اور پولیس واپس چلی گئی تھی تو حمزہ شہباز کارکنان سے خطاب کرنے کے لیے چھت پر چڑھ رہے تھے۔

حمزہ شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرنے کے لیے جمعہ اور ہفتہ کے روز ماڈل والے گھر میں نیب ٹیم نے دو بار چھاپہ مارا۔

جمعہ کے روز حمزہ شہباز شریف کو گرفتار نہ کیا جا سکا جبکہ ہفتہ کے روز ن لیگ کے سینکڑوں کارکنان ماڈل ٹاؤن گھر کے باہر آ گئے جس کے بعد نیب اور پولیس کے ساتھ کارکنان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

چھٹی کے باوجود قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف کے وکلاء نے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے حفاظتی ضمانت کا حکم نامہ حاصل کر لیا جس کے بعد نیب اور پولیس کو گرفتاری عمل میں لائے بغیر واپس جانا پڑا۔

اس واقعہ کے بعد حمزہ شہباز کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں حمزہ شہباز شریف کی لکڑی کی سیڑھیوں کے ذریعے چھت پر جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر کہا جارہا تھا کہ حمزہ شہباز نیب ٹیم کی جانب سے گرفتار کیے جانے سے بچنے کے لیے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن اب حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ حمزہ شہباز کارکنان سے خطاب کرنے کے لیے چھت پر چڑھ رہے تھے۔