ملیے جنوبی کوریا کی 'مسل باربی' سے
ییون وو جھی انٹرنیشنل فیڈریشن آف باڈی بلڈر اینڈفٹنس پرو (IFBB Pro) کی خاتون باڈی بلڈر ہیں جن کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔ انہوں نے کئی اعزازت جیتے ہیں۔ اُن کی وجہ شہرت اُن کی خوبصورتی اور اس کے ساتھ اُن کامسکیولر جسم ہے۔ ان دونوں چیزوں کے ایک ساتھ ہونے کی وجہ سے وہ انٹرنیٹ پر بھی کافی مقبول ہیں۔ انہیں 'مسل باربی' کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔
چونتیس سالہ ییون وو جھی کو دیکھ کر اب کوئی یقین بھی نہیں کرتا ہے کہ کبھی اُن کا جسم عام لڑکیوں کی طرح بھی ہوگا۔ انہیں جسم میں درد کی شکایت رہتی تھی اور وہ لوگوں سے ملتے جلتے ہوئے بھی گھبراتی تھیں۔ لیکن 14 سال پہلے اس وقت سب کچھ بدل گیا جب انہوں نے اپنے گھر کے نزدیک واقع ایک جم میں جانا شروع کر دیا۔ وہ اپنی کمزوری کے احساس پر قابو پانا اور خود کو مضبوط بنانا چاہتی تھیں۔
انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ایک دن وہ باڈی بلڈنگ کے بڑے مقابلوں میں شرکت کریں گی۔ ان کا جسم جیسے جیسے مضبوط ہوتا گیا، ویسے ویسے اُن میں باڈی بلڈنگ کا جنون بڑھتا گیا۔ آخر کار انہوں نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے 2013ء میں آرنلڈ کلاسک یورپ ایمیچر مقابلہ جیتا۔ 2015ء میں وہ پروفیشنل بن گئیں۔
ییون وو جھی گزشتہ دس سالوں سے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں لیکن انہیں شہرت انٹرنیٹ کے باعث حالیہ چند سالوں میں ہی ملی ہے۔ انسٹاگرام پر اُن کے فالوور کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار ہے ۔حال ہی میں وہ جنوبی کوریا کے ایک ٹی وی شو میں بھی مدعو کی گئی تھیں۔
Comments are closed on this story.