Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ مؤخر

شائع 29 مارچ 2019 10:19am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت نے کرتارپور راہداری پر 2 اپریل کو طے شدہ میٹنگ اچانک مؤخر کردی۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے ٹوئٹر کے ذریعے بھارت کی جانب سے میٹنگ مؤخر کیے جانے کی تصدیق کی

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کی جانب سے مذاکرات مؤخر کیے جانے کے فیصلے پر افسوس ہوا۔ ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ پاکستان کا مؤقف جانے بغیر آخری لمحات اور بالخصوص 19 مارچ کو ایک مثبت تکنیکی مذاکرات کے بعد میٹنگ مؤخر کرنا ناقابلِ فہم ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے کرتارپور راہداری پر قدم اٹھایا تھا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے راہداری کا افتتاح کیا۔