Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جارحیت رکوائے: ملیحہ لودھی

شائع 29 مارچ 2019 07:38am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو کشمیر میں جاری بربریت اور ریاستی دہشت گردی پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

ملیحہ لودھی سلامتی کونسل میں دہشت گردی کے روک تھام پر منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ یو این کے اداروں کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے، غاصبانہ تسلط اور حق خود ارادیت کے انکار سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی توجہ دینی چاہیے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبرد آزما ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں،دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اداروں کو فعال بنایا گیا ہے۔

ملیحہ لودھی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں نیشنل ایکشن پلان کے ذریعےانسدادِ دہشت گردی کی مربوط اور جامع پالیسی بنائی گئی ہے۔