Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

خواتین کیلئے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کے اوقات میں تبدیلی

شائع 26 مارچ 2019 05:24pm

rozaerasool

مدینہ منورہ: مسجد نبوی شریف ﷺ کی انتظامیہ نے خواتین کیلئے روضہ رسولﷺ کی زیارت کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام کی جانب سے مختص کئے گئے نئے اوقات کے مطابق اب خواتین دن میں 2 مرتبہ روزہ رسول ﷺ کی زیارت کرسکیں گی۔

نئے اوقات کے مطابق خواتین اب صبح سورج طلوع ہونے سے لے کر ظہر کی نماز سے ایک گھنٹے قبل تک اور پھر نماز عشاء کے بعد سے نماز فجر کے ایک گھنٹے قبل تک زیارت کرسکیں گی۔

مسجد نبوی ﷺ کی انتظامیہ کے مطابق نئے نظام الاوقات پر 24 مارچ سے عملدرآمد کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ یہ نظام الاوقات تجرباتی ہے اور یہ 5 دن تک نافذ رہے گا۔

سعودی حکام کے مطابق اگر یہ تجربہ کامیاب ہوجائے تو اسے مستقل کردیا جائے گا۔