امریکا اور برطانیہ میں بھی مسلمان پریشان
برطانیہ اور امریکا میں بھی مسلمان پریشان ہوگئے ، نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر ستائیس سالہ نوجوان کوزخمی کردیا،نیویارک میں مساجد کے اطراف سیکیورٹی بڑھادی۔
دنیا بھر میں مسلمانوں کا جینا محال ، برطانیہ اور امریکا میں بھی مسلمانوں کو نسل پرستی کا سامنا۔ ایسٹ لندن میں مسجد کے باہر نامعلوم افراد نے ستائیس سالہ مسلم نوجوان پر دھاوا بول دیا۔
نوجوان کو ہتھوڑے کے وار سے زخمی کردیا یہ ہی نہیں گاڑی کے شیشے بھی توڑ ے اور نازیبا کلمات بھی ادا کیے۔
واقعے کی مئیر لندن صادق خان نے مذمت کردی اور مسلمانوں سے خوفزدہ نہ ہونے کی اپیل کردی۔
دوسری جانب امریکی شہر نیویارک میں بھی مساجد کے اطراف سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔مساجد کے باہر بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.