Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

حج و عمرہ کیلئے سعودی سفارتخانے کا ٹریول ایجنسیوں کوہدایت نامہ جاری

شائع 23 فروری 2016 03:34pm

umrah

حج وعمرہ کے لیے سعودی سفارتخانے نے ٹریول ایجنسیوں کوہدایت نامہ جاری کردیا۔ ہدایت نامہ میں پاسپورٹ جمع کرانے کے لیے گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ایجنسی اپنے متعلقہ گروپ کے بغیرپاسپورٹ جمع نہیں کرا سکتی۔

سعودی سفارتخانے کے مطابق سعودی سفارتخانہ اوورسیزایمپلائمنٹ ایجنسیوں کے درمیان برابری کے اصول پرعمل کرتا ہے۔سعودی سفارتخانہ ورک ویزہ یکساں بنیادوں پرفراہم کرنا چاہتا ہے۔ٹریول ایجنسیوں کے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ پاسپورٹ گروپوں کی صورت میں پیش کئے جائیں،ہرگروپ اپنی ترتیب اپنی مرضی سے بتائے گا۔سفارتخانہ گروپوں کی تشکیل،انکی سربراہی اورنمائندوں کی تعیناتی کے حوالے سے مداخلت نہیں کرے گا۔ہرگروپ کے دونمائندے پاسپورٹ جمع کرانے اورواپس لینے آئیں گے،نمائندوں کوعربی یا انگریزیزی زبان پرعبور حاصل ہو،کوئی بھی ایجنسی اپنے متعلقہ گروپ کے بغیرپاسپورٹ جمع نہیں کرا سکتی۔ہرگروپ تحریری طورپرقونصل خانے کودرخواست پیش کرے۔درخواست میں گروپ کے ممبران کی تعداد اورانکے دفاترکا نام پتہ لیٹرہیڈ پردیا جائے۔

ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ قونصل خانہ مطلوبہ شرائط پوری ہونے کے بعد انکی منظوری دے گا،سفارتخانے کوکسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں گروپ کو بند کرنے کا حق ہوگا،قونصل خانے کے اندرہرگروپ کے لیے ایک باکس مقررکیا جائے گا۔گروپ باکس میں اپنے پاسپورٹ رکھے گا اوروہیں سے وصول کرے گا۔ ہرگروپ اورمتعلقہ ایجنسی جعلی یا نامکمل دستاویزات کی صورت میں ذمہ دارہوگا،یہ ابتدائی ترتیب ہے،اس میں وقت کے ساتھ اضافہ بھی کیا جائے گا۔