Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ مسجد میں فائرنگ، ایک پاکستانی زخمی

شائع 15 مارچ 2019 02:34pm

newzealdnimage

کیویز : نیوزی لینڈ کی مسجد پر حملے میں ایک پاکستانی شہری بھی زخمی ہوا ہے اور وہ کراسٹ چرچ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

محمد امین کے سینے اور پسلیوں میں دوگولیاں لگیں ،تعلق پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے۔

نیوزی لینڈ کی مساجد۔ مشین گن چلا دی گئیں ، سترہ منٹ تک اندھا دھند گولیاں برسائیں،اور ایک حملہ آور ویڈیو سوشل میڈیا پر لائیو نشر کرتا رہا۔

واقعے میں  اننچاس افراد جان سے گئے، مسجد النور میں اکتالیس نمازی شہید، مسجد لن ووڈ میں آٹھ افراد گولیوں کا نشانہ بنے، بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے واقعے پر اظہار مذمت کیا ہے۔